بابر اعظم نے بطور کپتان انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی اننگز کھیل کر عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انفرادی اننگز کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی انگلش ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور رہی، بابر نے میزبان ٹیم کے خلاف سنچری کا عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔عمران خان نے 1983 میں انگلینڈ کے خلاف انہی کی سرزمین پر سنچری اننگز کھیلی تھی۔
بابر اعظم پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے ہیں جنہوں نے انگلش ٹیم کے خلاف انہی کی سرزمین پر تین سنچری اننگز کے ساتھ ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف کیریئر کی 14ویں سنچری اسکور کی۔بابر اعظم نے نصف سنچری 50 گیندوں پر مکمل کرنے کے بعد اگلے پچاس رنز 32 گیندوں پر بنائے۔بابر اعظم نے صرف 81 اننگز میں 14 سنچریاں اسکور کرلیں، بابر کو محمد یوسف کا سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے ایک سنچری درکار ہے۔
دوسری جانب بابر اعظم نے 45 اننگز میں 2 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔
اس سے قبل ہاشم آملہ نے 40 اننگز، ظہیر عباس، کیون پیٹرسن نے 45، 45 اننگز میں 2 ہزار رنز اسکور کیے تھے۔



















