Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

بجلی چوروں کو 4 لاکھ روپے جرمانہ

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ممتازآبادسب ڈویژن کی سرویلنس ٹیم نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 24افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

میٹرریورس، لوپ لگاکر، باڈی ٹمپرڈاور میٹر بندکرکے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے۔ 4 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائدکرکے وصول کرلیاگیا۔

ایس ڈی او میپکو ممتازآبادسب ڈویژن ملتان محمد عارف سیال کی سربراہی میں سرویلنس ٹیم نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران معراج دین، محمد ابراہیم، حمید اصغر، سکینہ بی بی، محمد سلیم اورمحمد اسماعیل کو میٹرریورس کرکے، محمد ندیم، جمشید حسین، محمد یعقوب، سجاد حسین، غلام مرتضیٰ، گل شیر، محمد اخلاق، عبدالغفار، عبدالستار اور زمان علی کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر، محمد رمضان کو میٹربندکرکے،جومن خان، بی بی یاسین اور محمد الیاس کو میٹرباڈی ٹمپرڈ کرکے، محمد اشرف اور عبدالباقی کو میٹروا ش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔

ایس ڈی او محمد عارف سیال کو کہناہے کہ بجلی چوروں کو عائد کی گئی جرمانے کی رقم وصول کرلی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button