Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

بجلی چوروں کے گرد شکنجہ سخت ،1397پکڑے گئے ۔

17لاکھ76ہزاریونٹس چوری کرنے پر2کروڑ84 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔55 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹاسک فورسزنے رواں ماہ میں ریجن بھر میں 1397بجلی چور پکڑ لئے۔17لاکھ76ہزاریونٹس چوری کرنے پر2کروڑ84 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔55 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔

یکم تا16اپریل 2021ء کے دوران ملتان میں 322صارفین کو5944215روپے جرمانہ عائدکیاگیااور4 ایف آئی آرزدرج کروائی گئیں۔

ڈی جی خان میں 260 صارفین کو3355047روپے جرمانہ عائداور20 ایف آئی آرز درج،وہاڑی میں 109بجلی چوروں کو 2700987روپے جرمانہ عائد اور 10مقدمات درج، بہاولپور میں 102صارفین کو 3102086روپے جرمانہ عائد اور 2مقدمات درج،ساہیوال میں 215 صارفین کو3744157 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں 160صارفین کو2990918 روپے جرمانہ عائداور5 مقدمات درج، مظفرگڑھ میں 155بجلی چوروں کو 3298049روپے جرمانہ عائد اور 12مقدمات درج، بہاولنگر میں 38صارفین کو 980500روپے جرمانہ عائد اور ایک ایف آئی آر درج جبکہ خانیوال میں 36صارفین کو2291963 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button