بجلی چور صارف پکڑا گیا ،جرمانہ اور پرچہ بھی درج

ملتان سرکل کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا ایکشن صارف بہادر حسین ولد منظور احمد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور بھاری جرمانہ ۔
بتایا گیا ہے کہ ایس ای میپکو ملتان سرکل منور خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ایکسین تاج محمود قمر کی سربراہی میں سرکل سرویلنس ٹیم صلاح الدین ایل ایس ،شیخ اعجاز میٹر ریڈر اور علی اصغر لائن مین ہمراہ انڈسٹریل سٹیٹ سب ڈویژن کے میٹر انسپیکٹر فاروق احمد کے صارف بہادر حسین ولد منظور احمد احمد بستی لابر حوالہ نمبر 1544205-15118-29 کے ٹیوب ویل اور 1382304-15118-18 کےگھریلو میٹروں پر چھاپہ مارا گیا۔
موقع پر بجلی کی مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری ہو رہی تھی ،جس پر تین موٹریں چل رہیں تھیں۔
اس موقع پر صارف بہادر حسین ولد منظور احمد پر ایف آر درج کرادی گئی ہے۔ ڈیٹیکشن بل42843 یونٹ جس کا بل 678896 روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے۔


















