Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
بجلی چور کی 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر عبوری ضمانت

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں ملزم صفدر عباس نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ الپہ نے رواں سال بجلی چوری کرنے کا مقدمہ نمبر 142 درج کیا جبکہ وہ بے قصور ہے۔ لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


















