Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجٹ 22-2021 پیش کردیا گیا، نیا ٹیکس نہ لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

بجٹ تقریر کے اہم نکات اس طرح ہیں وفاقی بجٹ کا حجم 8ہزار 487ارب روپے ہوگا بیس ارب ڈالر خسارے کو 800 ملین سرپلس میں لے آئے کرونا کی وجہ سے معیشت کو مستحکم کرنے میں وقت لگا۔
ماضی میں 5.5فیصد شرح نمو کا ڈھول پیٹا گیاماضی کی تمام ادائیگیاں ہمیں کرنا پڑیں ورنہ ملک دیوالیہ ہوجاتا ۔
پاکستان کو کرونا وبا کی دو اضافی لہروں کا سامنا رہا مگر بھیانک نتائج سے بچ گئے ، کرونا کے باوجود فی کس آمدنی میں 15فیصد اضافہ ہوا ٹیکس وصولیوں میں 18فیصد اضافہ ہوا ۔پچھلےسال کی نسبت75 فیصد ریفنڈ زیادہ ادائیگی کی گئی وفاقی بجٹ میں احساس پروگرام کے لئے 260ارب روپے مختص ترسیلات زر 25فیصد اضافے سے 29بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 900ارب روپے ہوگا پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے 2135 ارب روپے مختص۔
پی ایس ڈی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 33فیصد اضافہ کیا گیا وفاقی بجٹ میں ٹڈی دل ایمرجنسی فوڈ سیکیورٹی کے لئے ایک ارب روپے مختص بجٹ میں خوراک، پانی کی فراہمی اور توانائی کا تحفظ اہم ترجیح ہوگی ۔

چار سے 6ملین گھرانوں کو 4سے5 لاکھ روپے تک قرضے دیئےجائیں گے کم آمدنی والوں کو 20لاکھ روپے تک کے سستے قرضےدیئےجائیں گے ہر گھرانے کو صحت کارڈ فراہم کیاجائےگا اس بار ہم غریب کو مکمل پیکج دیں گے ۔

داسو ہائیڈرو پراجیکٹ، پہلے مرحلے کیلئے57ارب روپے مختص دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 23 ارب روپے رکھے جارہے ہیں، مہمند ڈیم کیلئے 6ارب روپے مختص نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے 14ارب روپے کی تجویز ،احساس پروگرام کیلئے260ارب روپے تجویز، سی پیک میں 13ارب ڈالرز کے 17بڑے منصوبے مکمل ، سی پیک کے 21ارب ڈالرز کے مزید 21منصوبوں پر کام جاری ۔

جنوبی بلوچستان کے لئے 601ارب روپے کا ترقیاتی پیکج کووڈ ویکسین پر 1.1ارب ڈالر خرچ کیئے جائیں گے ۔

پی آئی اے کیلئے ارب اور اسٹیل مل کیلئے 16ارب امداد کی تجویز ہے، کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کیلئے 739 ارب کی منظوری، وفاقی حکومت کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کیلئے 98 ارب دے گی۔

زرعی شعبےکی ترقی کیلئے12ارب روپے مختص آبی وسائل کے تحفظ کیلئے 91ارب روپے مختص، کراچی بحالی منصوبے میں سپریم کورٹ فنڈ سے 125ارب روپے شامل ہوں گے۔
سندھ کے 14اضلاع کے لئے اس سال 19.5ارب روپے مختص ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے 9.3ارب روپے مختص کے پی کے ضم اضلاع کی ترقی کے لئے 54ارب روپے مختص حیدرآباد سکھر ٹرانسمیشن لائن کیلئے 12ارب روپے رکھے گئے ہیں
جامشورومیں کوئلے سے بجلی پیداکرنے کیلئے 22ارب روپے رکھے گئے ہیں داسو سے 2160میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے 8.5ارب روپے مختص سکی کناری، کوہالہ،محل ہائیڈروپراجیکٹس سےبجلی پیدا کرنےکیلئے5.5ارب روپےمختص کراچی کے ون ،کے ٹو،تربیلا ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کیلئے 16.5ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے 100ارب روپے مختص، صحت 30 ارب، ہائر ایجوکیشن 44،پائیدار ترقی کے لئے 16ارب روپے مختص کئے گئے۔
مجموعی محاصل کا تخمینہ 7909ارب روپے لگایا گیا ہے ٹیکس محصولات کا ہدف 5829ارب روپے ہوگا وفاقی ٹیکس میں صوبوں کا حصہ 3411ارب روپے ہوگا ۔
آئندہ سال این ایف سی سے صوبوں کو 707ارب روپے زائد ملیں گے گلگت بلتستان سوشل اکنامک پلاننگ کیلئے40ارب روپے مختص ۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں 10فیصد اضافہ کےپی کے ضم اضلاع کی ترقی کیلئے54ارب روپے رکھےگئے ہیں ۔

وفاقی حکومت کا آئندہ سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ بلین ٹری منصوبےکیلئے بجٹ میں 14ارب روپےمختص صحت ،تعلیم،معاشی ترقی،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے118ارب روپےمختص سیالکوٹ کھاریاں،حیدرآباد سکھر موٹروے 233ارب روپے کےریکارڈ رقم سے شروع کردی گئی، 850 سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سےکم کر کے 12.5فیصد کرنےکی تجویز ہے ۔

پھلوں کے رس پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم وزیراعظم کی ہدایت پر اینٹی ریپ فنڈ قائم کیا جارہاہے، اینٹی ریپ فنڈ کیلئے 10کروڑ روپے رکھے گئے بعد میں اضافہ کیاجائیگا۔

ایک بچے کی سالانہ 2 لاکھ روپے اسکول فیس پر اتنا ہی ٹیکس لیا جائے گا، یکم جولائی سے وفاقی سرکاری ملازمین کو10فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملےگا ٹیلی کام سیکٹر کو صنعت کا درجہ دے دیا گیا اجناس ذخیرہ کرنے والے پلاسٹک گوداموں پر کسٹم ڈیوٹی ختم حکومت کا اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے لئے 10سال کی ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیپٹل گین ٹیکس کی شرح 15سے کم کرکے ساڑھے 12فیصد کردی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button