Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

بدعنوان پولیس اہلکاروں کی نوکری بحال نہ ہوسکی

ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی نے اردل روم ٹریفک پولیس خانیوال کے 8 ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مسترد کر دیں ، خانیوال کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں بدعنوانی کی شکایات پائی گئی تھیں۔
برطرف اہلکار چھٹی کے روز ڈرائیونگ ٹیسٹ لے رہے تھے، ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم نے 8 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو انکوائری کے بعد ملازمت سے برخاست کر دیا تھا ، ٹریفک پولیس اہلکاروں نے برطرفی کے خلاف آر پی او کے پاس اپیلیں دائر کی تھیں۔
برطرف ٹریفک پولیس اہلکاروں میں وارڈن عنصر عباس، ہیڈ کانسٹیبل ظفر اقبال،ٹریفک اسسٹنٹس محمد عرفان،صفدر عباس اور محمد سلیم،محمد یعقوب،فخر حسین اور کاشف نواز شامل ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک منظم ادارہ ہے برطرف ملازمین نے محکمانہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تھی محکمہ پولیس میں کرپشن پر کوئی معافی نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button