Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بروسیلوسس (اسقاط حمل کی بیماری) کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی مہم

بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے زیر اہتمام بروسیلوسس (اسقاط حمل کی بیماری) کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی مہم کا انعقادکیا گیا۔
تفصیل کے مطابق بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے زیر اہتمام 27 مویشی پال حضرات کے لیے بستی جھوک وینس میں بروسیلوسس (اسقاط حمل کی بیماری) کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
اس سرگرمی کا انعقاد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے ایک پراجیکٹ کے تحت کیا گیا ، جس کے مرکزی تحقیق کار ڈیپارٹمنٹ آف پیتھوبیالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اویس ہیں۔ اس پروگرام میں لائیو سٹاک ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پرائیویٹ انڈسٹری سے مصطفیٰ برادرز نے بھرپور حصہ لیا اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر تھے جبکہ سربراہ شعبہ پیتھوبیالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان انور اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر اویس نے تمام فارمر حضرات کو اسقاط حمل (بروسیلوسس) کی آگاہی کے متعلق تفصیلی لیکچرر دیا جس میں انہوں نے فارمرز کو آگاہ کیا کہ کونسے اقدامات اختیار کرکے اس مہلک بیماری سے بچا جاسکتا ہے اور بیماری کی صورت میں کیا لائحہ عمل اختیار کیا جاناچاہیے۔
ڈاکٹر عرفان انور نے فارمر ز کو جانوروں کی بروقت تشخیص اور یونیورسٹی میں تشخیصی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے بعد مصطفیٰ برادرز سے ڈاکٹر منظور حسین اور ابوبکر طارق نے اسقاط حمل سے بچاو کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں آگاہی دی۔
پروگرام کے آخر میں ڈین فیکلٹی آف ویٹرنیری ڈاکٹر مسعود اختر نے فارمرز کو فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آگاہی دی اور انہوں نے اس امر کا اآعادہ کیا کہ لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ،لائیو سٹاک فارمرز، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاکہ نہ صرف اس سیکٹر کے ذریعے ملکی معیشت کو بہتر بنایا جاسکے بلکہ فارمر حضرات کی معاشی زندگی میں بھی بہتریلائی جاسکے۔
پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کی بھی نشست رکھی گئی جس میں فارمر نے جانوروں میں اس مہلک بیماری کے متعلق مختلف سوالات کیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button