Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

برہان وانی شہید کو سلام، ناجائز قبضے سے آزادی کی تحریک کو کچلا نہیں جا سکتا،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ ریاستی دہشت گردی اور مسلح افواج کے ذریعے ناجائز قبضے سے آزادی کی تحریک کو کچلا نہیں جا سکتا۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برہان وانی شہید کی برسی پرپوری پاکستانی قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، بھارت کو جان لینا چاہیئے کہ ریاستی دہشت گردی،ظلم،بربریت اور مسلح افواج کے ذریعے ناجائز قبضے سے آزادی کی تحریک کو کچلا نہیں جا سکتا، بلکہ اس کے نتیجے میں برہان وانی جیسے مزید بہادر کشمیری سپوتوں کا جنم ہوگا۔
دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت، ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور جدید ایپلی کیشنز کو وسیع پیمانے پر اپنانے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، اقتصادی و پیداواری ترقی کیلئے بھی نہایت اہم ہےحکومت عوام کے معیار زندگی اور معاشی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے، عالمی نوعیت کی قابلِ رسائی، سستی، اور قابلِ بھروسہ ڈیجیٹل سروسز مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
جمعرات کو نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ (فور جی )ملتان کے معاہدے کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دیرپا ترقی کے اہداف 2030 کو ،قومی ترقی کے ایجنڈے میں شامل کرنا، پاکستان کے سیاسی عزم کا مظہر ہے،۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر حکومتی اہداف کے حصول میں مدد لی جا سکتی ہے۔
کروونا وائرس کی وبا کے دوران حکومت پاکستان نے “احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت، ڈیجیٹل کیش کے ذریعے 15 ملین غریب خاندانوں میں 203 ارب روپے کی رقم تقسیم کی۔سمارٹ ڈیجیٹل سلوشنز کے بل بوتے پر اس منصوبے کو کم وقت میں اورشفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button