بزوٹا کا اعلامیہ مسترد، اے ایس اے تحلیل کرنا پڑے گی : یو ٹی ایف کا مطالبہ
اعلامیہ مسترد کرتے ہیں ، اے ایس اے بزوٹا کے شکنجہ میں ہے ، آن لائن جنرل باڈی اجلاس بلایا جائے

زکریا یونیورسٹی ٹیچر فورم نے بزوٹا ااعلامیہ مسترد کرتے ہوئےآن لائن جنرل باڈی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی اے ایس اے بزوٹا کے شکنجہ میں ہے اس حوالے سے یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے اعلیٰ سطح کے ہنگامی آن لائن اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کی صدارت میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان، پروفیسر ڈاکٹر عابد لطیف، پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین ، پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر عمر چوہدری، ڈاکٹر فرخ ارسلان، ڈاکٹر ریاض ، ڈاکٹر محمد زبیر،ڈاکٹر بنیامین، ڈاکٹر عامر اسماعیل اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی- اجلاس میں بزوٹا کی الیکشن رکوانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی-
اجلاس میں اس بات کی بھی شدید مذمت کی گئی کہ بزوٹا گروپ نے صدر ، سیکرڑی اے ایس اے کو آؤٹ آف میرٹ ترقی دلوا کر آلہ کار بنایا ہواہے، اور بزوٹا کی من مانیاں عروج پر ہیں اور فیکلٹی کا مسلسل استحصال کیا جا رہا ہے جس پر اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔
یوٹی ایف کی قیادت نے ہر صورت پر فیکلٹی کے دفاع کا عزم کیا۔ اور کہا کہ یونیورسٹی کی فضا کو کسی صورت نہیں خراب ہونے دیں گے۔
اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ آن لائن جنرل باڈی میٹنگ کال کر کے اے ایس اے کو تحلیل کیا جاۓ اور الیکشن شیڈول کا اعلان کرونا کا زور کم ہونے پر کیا جا سکتا ہے۔



















