Breaking NewsInternationalتازہ ترین
بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے زیر اہتمام محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام
وسط ایشائی ملک کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے ، کمیونٹی کے زیر اہتمام محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیاگیا۔
جس میں شرکاء کرام نے ہدیہ نعت بحضور سرورِ کونین پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور قرآت تلاوت ، نعت کا باسعادت سلسلہ جاری رہا ۔
اس موقع پر روس میں پاکستانی سفیر سردار طارق علی خان ، سی ای او ایجوکیشنل ایڈوائزر ڈاکٹرعمران نذیر، ڈاکٹر شبیب فیض اللہ بھٹہ، ڈاکٹر وقار نیازی ، گرپ انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے آونر چوہدری اکرام سمیت کمیونٹی کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اختتام پر شرکا نے ملکی سلامتی واستحکام کے لئے دعائیں کیں ۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے جنوبی پنجاب کے طلباء سے ڈاکٹر شبیب فیض کی قیادت میں وفد سے ملاقات بھی کی.


















