Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان سی پیک میں آگے جائے : شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض دستانے پہنے ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان سی پیک میں آگےجائے، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے دعا گو ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے رابطے کے بعد 4 ہزار لوگوں کو ویزے جاری کئے گئے،853لوگ طورخم بارڈر سے داخل ہوئے ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تمام لوگ جو پاکستان آنا چاہیں وہ وزارت داخلہ سے رابطہ کریں، رات12بجے افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کےامن سے وابستہ ہے، پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے جب کورونا کے مریض آتے ہیں تو بارڈر پر ہی ان کا قرنطینہ کروارہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے6مزید نئے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، ریسکیو1122پنجاب کے طرز کا ادارہ اسلام آباد میں کھولنا چاہتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں، عمران خان کی چینی حکومت کی کمٹمنٹ ہے کہ سی پیک کو آگے لے کر جائیں گے۔
سی پیک کی 40 کمپنیوں کو پاک فوج نے سیکیورٹی دی ہے۔
ذشیخ رشید نے کہا کہ بعض دستانے پہنے ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان سی پیک میں آگےجائے، ہمیں چین کی دوستی پرفخر اور ناز ہے، چین کے سفیر کویقین دلایا ہے کہ چینی شہریوں کو ہر طرح کی سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہو، پاکستان کے پاس ایسا موقع ہے کہ دنیا کے دل جیتے، ہم چاہتے ہیں کہ سہولتیں دی جائیں، پاکستان دنیا کےساتھ کھڑا ہے،اس وقت دنیا کی نظروں کا مرکز کابل ایئرپورٹ بنا ہوا ہے وہاں لوگ توقع لگائے بیٹھے ہیں، ہم صرف طورخم بارڈر تک ذمہ دار ہیں، وزارت داخلہ اپنی قابلیت کو مزید بڑھانے جارہا ہے چینیوں کے ساتھ پیش چاروں واقعات میں کچھ ملزمان پکڑے گئے ہیں، کوئی کیس ایسا نہیں جس کے ملزمان تک پاکستانی ایجنسیز نہ پہنچی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ مہاجرین کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جو بارڈر پر آرہا ہےاس سے تعاون کررہے ہیں،1277غیرملکیوں میں افغانی بھی شامل ہیں.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button