Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلدیاتی اداروں کی بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی احکامات

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی احکامات دے دیے۔
انہون نے کہا کہ محکمہ بلدیات پنجاب نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ٹرانزیشن کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔نئے بلدیاتی نظام میں یونین کونسل کا وجود ختم ہو چکا ہے،تحصیل کونسلوں کے قیام کے بعد ایک طویل مشق کے ذریعے بلدیاتی اداروں کے اثاثے تقسیم کر دئے گئے تھے۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈویژنل ٹرانزیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اثاثوں اور افرادی قوت کی تقسیم کے فیصلے ٹرانزیشن کمیٹی کرے گی۔
ڈویژن کے اضلاع کی انتظامیہ اس سلسلے میں ہوم ورک کررہی ہیں، محکمہ بلدیات پنجاب سے بھی رہنمائی حاصل کی جارہی ہے۔ بلدیاتی اداروں کے اثاثوں کی تقسیم کے فیصلے باہمی اعتماد ،مشاورت سے کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے کہا کہ اثاثوں، ہیومن ریسورس، انفراسٹرکچر کی تقسیم کے عمل بارے ضلعی کمیٹیوں کا کام جاری ہے۔
ضلعی ٹرانزیشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق، ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر، سی او کارپوریشن اقبال خان جبکہ ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button