Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

‘بلدیاتی ادارے فعال’، پنجاب حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔
پنجاب میں اٹھاون ہزار بلدیاتی نمائندوں کو بحال کردیا گیا ہے، محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں اور ایڈمنسٹریٹرز کو دیئے گئے اختیارات کے تمام نوٹفکیشن واپس لے لئے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے گفتگو کی گئی، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دی اور فوری طور پر ایڈمنسٹریٹرز کو دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا۔
عثمان بزدار نے محکمہ بلدیات کو آج ہی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کرچکے، ہر اقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گے، جس پر محکمہ بلدیات نے وزیراعلی کی ہدایت پر فی الفور عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور ایڈمنسٹریٹرز کی دستبرداری کا نوٹیفکشن جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button