بھنگ کے ایک بیچ کی قیمت 12 ڈالر: حکومت نے تیار کرنے کا اعلان کردیا

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کےایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے، روات کےقریب بھنگ کے بیج بھی تیار کیےجائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےسائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا ، جس میں پی سی ایس آئی آرحکام نے بھنگ کی ۔
پیداوار کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھنگ کوصنعتی اورادویات میں استعمال کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ سی بی ڈی آئل کا ایک لیٹر 10ہزار ڈالر ہے روات میں ادویات میں استعمال کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھنگ کےایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے روات کےقریب بھنگ کے بیج بھی تیار کیےجائیں گے، 2025 تک بھنگ کی عالمی مارکیٹ 95 ارب ڈالر تک پہنچ جائےگی۔
حکام نے بتایا کہ گجرخان میں صنعتی مقاصد کیلئے 100 ایکڑ بھنگ کی کاشت شروع کریں گے۔ل، اےاین ایف نےبھنگ کی کاشت کیلئے4 سائٹس کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھنگ کےمنصوبےمیں سرمایہ کاری کیلئےسرمایہ کاردلچسپی لےرہےہیں، ملک میں ابھی تک بھنگ کےحوالےسےکوئی پالیسی نہیں، دسمبرتک ملک میں بھنگ کی کاشت کی پالیسی آجائےگی۔


















