Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بہاولنگر : محرم کے جلوس میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی، مشکوک حملہ آور گرفتار، ویڈیو وائرل

کریکر دھماکا بہاول نگرکے سٹی چوک میں ہوا، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی رپورٹرز ذرائع کے مطابق7 سالہ بچی ماہیم زہرہ ہسپتال میں دم توڑ گئی، جبکہ 20 سالہ سلمان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
زخمیوں کو مخلتف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ 53 افراد کوہسپتال لایا گیا تھا، جس میں سے 30 ابھی زیر علاج ہیں جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

واقعےکے بعد پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لےکر دھماکےکی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button