بہترین صفائی، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو ایک بونس کا اعلان

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہترین صفائی پر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو ایک بونس کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ورکرز کو کل کی چھٹی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔وہ تین روزہ کامیاب عید صفائی آپریشن کی خوشی میں گھنٹہ گھر چوک میں منعقدہ تقریب میں کمپنی ورکرز سے خطاب کررہے تھے۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر اور منیجر آپریشن داود مکی،
کمپنی منیجرز عقیل احمد،ساجد ریاض، آصف شبیر، فہیم لودھی ، کمپنی سیکرٹری کبیر خان میونسپل ایمپلائز ورکرز ویلفئیر یونین کے سیکرٹری سمیع اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں بہترین صفائی پر کمپنی ورکرز اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے چیلنج سے کامیابی سے عہدہ برآمد ہونا ایک اعزاز ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار عید صفائی آپریشن کو خود مانیٹر کررہے تھے، عید کے تینوں ایام میں ورکرز نے انتہائی محنت اور لگن سے کام کیا جس کی وجہ سے کمپنی کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہترین صفائی کا سہرا ورکرز کے ساتھ ساتھ ٹیم کے کیپٹن فخرالاسلام ڈوگر کو بھی جاتا ہے، کمپنی کے ایم ڈی کا موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شہر کا وزٹ کرنا اور ورکرز سے ہاتھ ملا کر حوصلہ افزائی کرنا بہت اچھا اقدام تھا۔


















