Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تجاوزات کی بھرمار، وال چاکنگ، غیر قانونی مذبحہ خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے غیر قانونی تعمیرات، شہر میں تجاوزات کی بھرمار، وال چاکنگ، غیر قانونی مذبحہ خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سرکاری منظوری کے بغیر کسی کو تعمیر کی اجازت نہیں ہوگی۔غیر قانونی تعمیرات بلڈنگ انسپکٹرز کی نالائقی ہے۔غیر قانونی تعمیرات کو نوٹس دے کر سربمہر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جائے۔کسی بھی غفلت کی صورت میں متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کروں گا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ انسداد تجاوزات آپریشن کیلئے پہلے فیز میں 4 علاقے منتخب کئے جائیں اور اس پر فوری کارروائی کی جائے۔ آپریشن کی ازخود مانیٹرنگ کروں گا اور سرپرائز دورے کرکے چیک کروں گا۔تجاوزات کا خاتمہ نا ہونے کی صورت میں متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔
کمشنر ملتان ارشاد احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ٹیکس ریکوری نظام کو بہتر کریں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن پروفیشنل فیس ریکوری اہداف بہتر بنائے۔
انہوں نے قبرستانوں سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قبرستانوں کے نام علاقے ریونیو ریکارڈ اور موجودہ رقبہ کی لسٹ فراہم کی جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی اورسی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال خان موجود تھے جبکہ کارپوریشن افسران نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button