تحریک انصاف نے ن لیگ کو گھر میں گھس کر مارا، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور پی پی 38میں شکست پرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہیں، پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس کر مارا۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینٹرل پنجاب تحریک انصاف کامضبوط مورچہ بننےجا رہا ہے پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس کر مارا، شکست کےبعداپوزیشن ایسی باتیں کررہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں جھنڈےگاڑنےجارہی ہے عمران خان کی قیادت میں سندھ میں تبدیلی کےجھنڈےگاڑیں گے زیراعظم نے سندھ میں پی ٹی آئی کی ٹیم کومیدان میں اتاردیاہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کےعوام کوان کےحقوق دلائیں گے سندھ سے آنے والے بیانیےکا مقصدعوام کی فلاح وبہبودنہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کےمتحرک ہونےسےمخالفین چیخیں ماررہےہیں ہمارا مقصد سندھ سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔




















