Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"ترجمہ اور بین الثقافتی مطالعات” دنیا جہاں کے سکالرز زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے

شعبہ اردو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "ترجمہ اور بین الثقافتی مطالعات” آج منعقد ہوگی۔کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، جرمنی، انڈیا، ایران اور مصر سمیت 10 مختلف ممالک کے سو سے زائد اسکالرز شرکت کر رہے ہیں۔

افتتاحی سیشن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کریں گے۔ کانفرنس کے مختلف سیشنز میں ترجمے کی فن اور روایت، عالمی افسانوی ادب کے اردو تراجم، عالمی شعری ادب کے اردو تراجم، لفظی، تخلیقی اور مشینی ترجمے، اردو اور پاکستان کی مقامی زبانوں پنجابی، سرائکی، پشتو، بلوچی کے باہمی تراجم اور ترجمے کی اطلاقی جہات پر مقالہ جات پیش کیے جائیں گے۔

کانفرنس شعبہ اوردو کے کانفرنس روم میں آن لائن منعقد ہوگی اور اسے شعبے کے فیس بک پیج پر بھی براہ راست دیکھا جا سکے گا۔

کانفرنس کی خاص بات ارجمند آرا، یاسر جواد، سعید نقوی، عاصم بخشی، شاہ محمد مری، انعام ندیم، ندیم اقبال، منیر فیض، نصر ملک، سربجیت سنگھ اروڑا، جمیل پال اور خالد فتح محمد جیسے ماہر مترجمین کی شرکت ہے جن سے طلبا کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ میسر آئے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button