Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی افسروں اور کلاس فور کے ملازمین کے پرسنل فائلز اپ لوڈ کرنے کی حتمی وارننگ جاری

پنجاب بھر کے سی ای او ز کو تعلیمی افسروں اور کلاس فور کے ملازمین کے پرسنل فائلز اپ لوڈ کرنے کی حتمی وارننگ جاری کردی گئی۔
اس سلسلے میں ڈی پی آئی ایلیمنٹری رانا قیوم کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سی ای او ز کو پہلے بھی مطلع کیا گیا تھا کہ تمام سپروائزی افیسرز اور کلاس فور ملازمین کی پرسنل فائلز سکین کرکے ایچ آر ایم آئی ایس پر اپ لوڈ کریں، مگر ان ہدایات کو نظر انداز کردیاگیا۔
اب آخری بار ہدایت کی جارہی ہے کہ 31 اگست تمام فائلز اپ لوڈ کی جائیں، ہدف پورا کرنے والے سی ای او ز کو 5ستمبر تک سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا جائے گا۔



















