Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈز نے دہم اور بارہویں کی ڈیٹ شیٹ جاری

صوبے بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا شیڈول تیار کرلیا، بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔ دہم جماعت کے امتحان کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا، گیارہویں کے امتحان 12 اگست اور نہم کے 28 اگست شروع ہوں گے، نتائج کا اعلان پیپر ختم ہونے کے 75 دنوں بعد کیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پیپر 10 جولائی کو سائیکالوجی کا ہوگا، 12 کو کیمسٹری، 13 کو سوکس ،14 کو ایجوکیشن کا پیپر ہوگا۔15جولائی کو پنجابی ، 16 کو سوکس اور17 اسلامیات کا پیپر ہوگا، 19 جولائی اکنامکس اور 27 کو بیالوجی اور حساب کا پیپر ہوگا۔
میٹرک کا پہلا پیپر 29 جولائی کو عربی کا ہوگا، 30 جولائی کو کیمسٹری،31 کو سوکس کا پیپر ہوگا۔ 2اگست کو ایجوکیشن اور 3 اگست کو حساب کا پیپر ہوگا، 9 اگست کو آخری پیپر حساب اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا۔ڈیٹ شیٹ کا حتمی فیصلہ پی بی سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button