تعلیمی بورڈ ایمپلائز یونین ملتان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، یوٹیلٹی الاؤنس کا مراسلہ جاری

دوہفتے سے جاری رہنے والے احتجاج ، اور مذاکرات کی روشنی میں حکومت پنجاب کے بعد تعلیمی بورڈ ملتان کی انتظامیہ نے بھی یوٹیلٹی الاؤنس کا مراسلہ جاری کردیا ۔
جس کے مطابق سکیل ایک سے لیکر 19اور اور دیگر افسروں کو رواں ماہ سے یوٹیلٹی الاونس جاری کردیا گیا ہے ۔
سکیل ایک سے لیکر 8تک ملازمین کو 6ہزا ر روپے ماہانہ، سکیل نو سے 14تک کےلئے 8ہزار ، سکیل 15 کےلئے 10ہزار ، سکیل 16، سپرنٹنڈنٹس ، سیکرٹریز اور گریڈ 17 کےلئے 14ہزار ، گریڈ 18 کےلئے20ہزار، گریڈ19کےلئے 25ہزار جبکہ دیگر افسروں کےلئے 30ہزار روپے ماہانہ الاونس دیا جائے گا۔
الاونس کے مراسلہ جاری ہونے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور یونین آفس میں مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔
ملازمین نے ایمپلائز یونین کے صدر ملک نثار ، شیخ عمران ملک رمضان، مجاہد شمسی اور دیگر کو پھولوں سے لاد دیا، اور ڈھول کی تھاپ پر ان کو یونین آفس لیجایا گیا۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
اس موقع پر ملک نثار کا کہنا تھا کہ ملازمین کی فلاح وبہود کےلئے تما م اقدام کئے جائیں گے ہماری جدوجہد کامیاب ہوئی اور ہم اپنا حق لینے میں کامیاب رہے ، دیگر محکموں کے لوگ ابھی بھی الاؤنسز کی راہ تک رہے ہیں، مگر ہم نے تمام بورڈز کے ملازمین کو عید سے پہلے عید کی خوشیاں بانٹ دی ہیں، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔



















