Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں قلم چھوڑ ہڑتال

ایمپلائز ویلفیئر ایسوی ایشن ملتان کی جانب سے آج تعلیمی بورڈ میں قلم چھوڑ احتجاج کیا گیا، اس موقع پر ایمپلائزویلفیئرایسوی ایشن ملتان کے صدرملک نثار احمد نے کہا صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات اور پی بی سی کے تحریری وعدے کے باوجود پنجاب کے تعلیمی بورڈذ کے ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس کی عدم ادائیگی امتحانات کا انعقاد ناکام بنانے کی سازش ہے ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر طلحہ کی طرف سے منسٹر کے احکام کو کاغذ کا پرزہ کہہ کر ردی کی ٹوکری میں پھینکے کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ایمپلائز ویلفیئر ایسوی ایشن ملتان کے عہدیداران کی طرف سے مطالبہ ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم جناب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز فوری معاملے کا نوٹس لیں۔ایکشن کمیٹی آل پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جائے گے۔
تعلیمی بورڈ میں قلم چھوڑاحتجاج میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک رمضان جنرل سیکٹری شیخ عمران حسین فنانس سیکرٹری حافظ یحییٰ خان،کنور نعیم،یونس دیقی،مشتاق احمد،مجاہد حسین بلوچ ودیگر شریک تھے اعلیٰ حکام نے نوٹس نہ لیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button