Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تعمیراتی میٹریل اور کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کافیصلہ

ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عامر کریم خاں کی ہدایت پر کمپنی انتظامیہ نے شہر میں صفائی کی بہتری کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے ، اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر فخر الاسلام ڈوگر نے گزشتہ روز ایک نوٹیفیکیشن کے ذرعے انفورسمنٹ سیل تشکیل دے دیا ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ انفورسمنٹ سیل کو تعمیراتی میٹریل اور کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کے اختیارات دیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو تعمیراتی ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ شاہراؤں پر پھیکنے سے روکا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ منیجر ورکشاپ فہیم لودھی کو انفورسمنٹ سیل کا انچارج مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ، جبکہ کمپنی کے انفورسمنٹ سیل کو جرمانوں کا اختیار دینے کیلئے سمری حکام کو بھیج دی ہے ۔
اختیارات کی فراہمی کے بعد انفورسمنٹ سیل شہر کی خوبصورتی متاثر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گا۔
فخرالسلام ڈوگر نے بتایا کہ تعمیراتی میٹریل اور کوڑا پھیکنے والوں کو جرمانے اور دیگر سزائیں دی جاسکیں گی۔
پہلے مرحلے میں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں بھرپور انفورسمنٹ نافذ کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button