Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

تندہی اور ایمانداری سے فرائض کی ادائیگی عبادت سے کم نہیں :سید خرم علی

ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریجنل پولیس آفس کے کلیئریکل سٹاف کو تعریفی سرٹیفیکیٹس معہ نقد انعام سے نوازا ہے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قابل اور محنتی افسران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں ایسے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی سے ان کے کام میں مزید بہتری لا ئی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ خوش اسلوبی سے فرائض کی ادائیگی عبادت سے کم نہیں ہر پولیس آفیسر خواہ ایگزیکٹو سٹاف کا یا کلیئریکل سٹاف کا ہو اسے خوش اسلوبی سے فرائض کی ادائیگی کرنی چاہئے۔

سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والوں میں رانا زاہد اسسٹنٹ، محمدراشد جمیل اسسٹنٹ،بابر مصطفی سینئر کلرک، محمد ظفر جونیئر کلرک،محمد تنویر جونیئر کلرک، محمد فیصل جونیئر کلرک،محمد عامر مبارک جونیئر کلرک،محمد عتیق جونیئر کلرک،محمد شوکت نائب قاصد،محمد ظہیر نائب قاصد،محمد رضا عثمان نائب قاصد،محمد عاطف ستار نائب قاصد شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button