تین روزہ آل پاکستان تعلیمی بورڈز سپورٹس ورکشاپ میں محمد جمیل کامران کا خصوصی لیکچر
تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام خانصپور ایوبیہ میں جاری تین روزہ سپورٹس ورکشاپ کے دوسرے دن محمد جمیل کامران نے آسٹریلین فٹی لیگ اے ایف ایل پر خصوصی لیکچر دیا۔
واضح رہے کہ اے ایف ایل گیم پروگرام میں شامل نہیں تھی لیکن میزبان مظہر سعید چیرمین تعلیمی بورڈ بہاولپور نے محمد جمیل کامران کی خصوصی درخواست پر اس گیم کو اس پروگرام میں شامل کیا۔
محمد جمیل کامران نے اے ایف ایل کے قواعد و ضوابط اور اس کھیل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء سے درخواست کی کہ پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرتی اس گیم کو بھی سپورٹس بورڈ اپنے شیڈول میں شامل کرے اور اس کے بھی مقابلہ جات منعقد کروائے۔
راؤ عمر حیات ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ بہاولپور نے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں ایسی گیموں کا اضافہ خوش آئند بات ہے۔
اس موقع پر مظہر سعید چیرمین تعلیمی بورڈ بہاولپور اور پروفیسر محمد نواز چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان بھی موجود تھے۔


















