Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا،بزوٹا کی تشکیل نوء: ڈاکٹر ممتاز کلیانی اور ڈاکٹر ریحان صادق نے کمانڈ سنبھال لی

پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید(شعبہ ریاضی) نائب صدر جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر رمضان شیخ ہوں گے ۔

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(بزوٹا) نے اپنی باڈی کی تشکیل نو کرتے ہوئے متفقہ طور پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی(شعبہ اردو) کو صدر ، پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید(شعبہ ریاضی) نائب صدر، اور پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ ( شعبہ بائیوٹیکنالوجی) جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔

ڈاکٹر احمد نعیم شہزاد(شعبہ ایگرانومی) جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر رمضان شیخ(شعبہ اکنامکس) سیکرٹری مالیات اور ڈاکٹر احسن بھٹی ( شعبہ کمیونی کیشن اسٹڈیز) سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب ہوئے۔

ایگزیکٹو باڈی کے منتخب اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق (شعبہ کیمسٹری)، پروفیسر ڈاکٹر شاہد بخاری(شعبہ سیاسیات)، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد(شعبہ فارمیسی)، ڈاکٹر جویریہ عباس(آئی ایم ایس)، ڈاکٹر عبد الستار ملک( شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ) اور ڈاکٹر توصیف سلطان(شعبہ فوڈ سائنسز) شامل ہیں۔

بزوٹا کے منتخب صدر نے پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ کی خدمات سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہر طرح کے مشکل حالات میں گروپ کو متحد رکھا اور سیاست کو خدمت سمجھتے ہوئے اپنی کمیونٹی کی خدمت کی۔ ڈاکٹر امان اللہ بزوٹا کا روشن چہرہ ہیں اور ہم وقتاً فوقتاً اُن سے مختلف امور پر راہنمائی لیتے رہیں گے ۔

گزشتہ اکیس برسوں سے بذوٹا کی قیادت روشن خیال اور صاحب کردار لوگوں کے پاس رھی،انہوں نے یونیورسٹی میں میرٹ اور اقدار کی بحالی کےلئے بھرپور اور موثر کردار ادا کیا،بزوٹا اعلی اخلاقی اور انسانی قدروں کی روایت رکھتی ھے،میری کوشش ھوگی کہ یونیورسٹی کی نیک نامی کےلئے ان قدروں کے ساتھ اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں۔

بزوٹا کی ایگزیکٹو کونسل کے تمام نوجوان اساتذہ کے ساتھ مل کر اس گروپ کو کمیونٹی کی خدمت کے لیے بھرپور انداز میں متحرک کریں گے ۔

ڈاکٹر ریحان صادق شیخ نے کہا کہ بہاوءالدین زکریا یونیورسٹی کی اصل پہچان ایک پروگریسو یونیورسٹی کی ہے اس لیے ہم یہاں کسی بھی قسم کی بنیاد پرست اور انتہا پسند سوچ کے خلاف ہیں۔ دھمکیوں ، کورٹ کچہریوں اور ڈرانے دھمکانے کی سیاست نے اس ادارے کی علمی فضا کو بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ ہم کوشش کریں گے کہ جامعہ زکریا میں علمی ماحول پروان چڑھے ، تحقیقی میدان میں ترقی ہو اور جنوبی پنجاب کے کم وسیلہ بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے والے اس ادارے اور یہاں کے اساتذہ کے وقار میں اضافہ ہو۔

پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ، ڈاکٹر عمران شریف ، ڈاکٹر نعمان عباسی، ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈاکٹر اکبر انجم، ڈاکٹر جاوید سلیانہ، ڈاکٹر بختیاور خان، ڈاکٹر نیاز احمد نیاز، ڈاکٹر فیاض حسین، ڈاکٹر حامد منظور، ڈاکٹر عارف علی سیال، ڈاکٹر دلشاد رانا، ڈاکٹر محمد حنیف، ڈاکٹر فاروق قیوم، ڈاکٹر ناظم حسین لابر، ڈاکٹر شفیق بھٹی، ڈاکٹر یاسر سیال ، جہانزیب اکمل، صالحہ ذوالفقار، ڈاکٹر فاطمہ فاروق ، ڈاکٹر خاور نوازش، ڈاکٹر نعیم عاشق،ڈاکٹرحسن شیرازی، ڈاکٹر کامران قریشی، ڈاکٹر عاطف نثار، ڈاکٹر سجاد حسین ، ڈاکٹر ساجد اقبال، ڈاکٹر بلال حسین شاہ اور ڈاکٹر راؤ عمران حبیب سمیت یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے وابستہ اساتذہ نے بزوٹا کی نئی منتخب قیادت کو مبارک باد پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button