Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا:ایمپلائز پروگریسولبرل گروپ زکریا یونیورسٹی کا ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے احتجاجی پمفلٹ

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر ایمپلائز پروگریسولبرل گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر حر غوری اور چیف آرگنائزر ملک ندیم عباس بوسن کا کہناہے کہ برسراقتدار ایسوسی ایشن قواعد کے خلاف وزری کررہی ہے اور حلف لئے بغیر اپنی مدت کررہی ہے۔

چیئرمین اور سابق صدر حر غوری

آئین کے مطابق الیکشن میں صرف 22 روز باقی رہ گئے ہیں،آئینی حیثیت سے موجودہ ایسوسی ایشن اپنےاقتدار میں رہنے کاجواز کھوچکی ہے۔ جھوٹ پر جھوٹ بول کر ملازمین کامستقبل اپنی جھوٹی انا اور ضد کی بھینٹ چڑھادیاگیاہے۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے لئےان سے انتظامیہ کے معاملات طے پاچکے تھے۔اور موجودہ ایسوسی ایشن صرف اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے پر لگی ہوئی ہے۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے اسامیوں کو مشتہر کرتے وقت قابلیت کامعیار تبدیل کیاگیا ہے جس کی وجہ سے بیشتر ملازمین کا مستقل نہ ہونے کاامکان ہے ۔

انہوں نے کہا ہم نے کبھی اقتدار کے لئے سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ ملازمین بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہوکر انہیں اپنا سمجھاہے اور ان کے مسائل حل کرانے کے لئے ہرفورم پر آوازبلند کی ہے۔انہوں نے کہا وہ اب بھی پوری کوشش میں ہیں کہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیاجائے۔

حر غوری نے کہا یونیورسٹی میں پہلی ایسوسی ایشن ہے جو آئینی حیثیت کھوتے ہوئے حلف اٹھائے بغیر اپنی مدت مکمل کرنے جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button