Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا:کیمپس میں موٹرسائیکل گشت بڑھانے کافیصلہ

زکریا یونیورسٹی میں موٹرسائیکل گشت بڑھانے کافیصلہ ، ضرر رساں جانوں کو تلف کرنے کےلئے آپریشن کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی ونگ کا اجلاس چیف سیکورٹی آفیسر خلیل کھور کی صدرات میں منعقد ہوا جس میں تمام سپروائزری سٹاف ، شفٹ انچارج، گیٹ انچارج اور یزور انچارج اور موٹرسائیکل سکواڈ نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اور سیکورٹی عملے کو مستعدد رہنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ تمام سیکورٹی عملہ اپنا یونیفارم اور ٹرن آوٹ ٹھیک کرے، سرکاری موٹرسائیکل کے موٹر گشت کےلئے گاڑیاں ٹھیک کرائے ، تاکے موٹرسائیکل گشت بڑھایا جائے سکے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کے جنگل سے ضرر رساں جانوروں کی آمد ہے اس لئے ان کو تلف کرنے کے لئے آپریشن کیا جائے گا ، اجلاس میں نیا ڈیوٹی شیڈول بھی جاری کیاگیا اور انٹری گیٹ پر ذمے دار سیکورٹی گارڈ تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا اجلاس میں سیکورٹی عملے کے لواحقین جن کی وفات ہوئی ان کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button