Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : وائس چانسلر کا دبنگ اقدام ڈیلی ویجز ملازمین کے انٹرویو رکوانے کی سازش ناکام

زکریا یونیورسٹی میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی کےلئے انٹرویو شروع ہوگئے ،گزشتہ روز 74امیدوارں کے انٹرویو لئے گئے کلاس فور کے ملازمین کے انٹرویو میں وائس چانسلر خود موجود رہے ، آج 174افراد کے انٹرویو ہوں گے ۔

لیکن گزشتہ روز اس وقت ڈرامائی پوزیشن بن گئی جبکہ سلیکشن کمیٹی کے تین ممبران اجلاس سے غائب ہوگئے، جس کی اطلاع وائس چانسلر کودی گئی تو وہ خود ہی انٹرویو ہال میں پہنچ گئے۔ انہوں نے کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حنیف اختر اور ڈاکٹر اشرف خان کوفون کیا اور ان کو وارننگ دی کہ وہ فوری کمیٹی میں پہنچیں ان کو کسی کا آلہ کار بننے کی ضرورت نہیں ، وائس چانسلر نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ یہ انٹرویو تو میں کرا ہی لوگا مگر اس موقع پر دھوکہ دینے والوں کو آنے والے دنوں کےلئے تیار ہونا چاہیے ، جس پر دونوں پروفیسر اسی وقت سلیکشن کمیٹی میں پہنچ گئے۔
وائس چانسلر نے ایک اور ممبر ڈاکٹر ممتاز کلیانی کو فون کیا توا نہوں نے انٹرنیشنل کانفرنس کی وجہ سے تاخیر کی وجہ بتائی اور فورا جناح آڈیٹوریم پہنچ گئے۔

جس کے بعد انٹرویو شروع ہوگئے وائس چانسلر انٹرویو میں خود بیٹھے رہے اور پورے عمل کو مانیٹرکیا، ان کا کہنا تھا کہ غریب ملازمین کو ان کا حق ملے گا، ایمپلائز ایسوسی ایشن بھی اپنا کردار ادا کرے پرامن رہے جب تک انٹرویو مکمل نہیں ہوجاتے وہ اس میٹنگ میں شامل رہیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button