Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جاپانی حکومت بے بس، کورونا اولمپک ویلج پہنچ گیا

سخت قوانین بھی کورونا وائرس کو نہ روک پائے، وائرس اولمپک ویلج پہنچ گیا، ٹوکیو اولمپکس 2020 کے شروع ہونے سے 6 روز قبل ایک کورونا کیس سامنے آگیا ہے۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ‘ توشیرو موٹو ‘ نے اس بات کی تصدیق کی کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص، جو کھیلوں کے انعقاد میں شامل ہے ، اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس شخص کا تعلق کس ملک سے ہے، لیکن انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں، جبکہ اس شخص کو اولمپک ولیج سے نکال کر ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔
ٹوکیو اولمپکس کا آغاز تماشائیوں کے بغیر 23 جولائی سے ہوگا جس میں پاکستان کے بھی 10 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button