Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جرائم پیشہ ایس ایچ او ز کو لائن حاضر کرنے کا بڑا اعلان

دوماہ میں 65 جرائم پیشہ گروہ گرفتار کئے گئے 187 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا 28977836 روپے مالیت کی ریکوری کی گئی

جرائم پیشہ ایس ایچ او ز کو لائن حاضر کرنے کا بڑا اعلان
دوماہ میں 65 جرائم پیشہ گروہ گرفتار کئے گئے 187 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا 28977836 روپے مالیت کی ریکوری کی گئی۔
ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت کی ترجیحات کو فوکس کریں کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے عوام اور پولیس کے درمیان قربت بڑھائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ملتان ریجن کی کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں کا جائزہ لیا گیا ریجنل پولیس آفیسر نے ہدایت کی کہ مجرمانہ ریکارڈ مختلف سزاؤں کے حامل ایس ایچ اوز کو لائین حاضر کریں صاف ستھرے ریکارڈ کے حامل افسران ایس ایچ او لگائیںاجلاس میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں سی پی او منیر مسعود مارتھ،ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت،ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین،ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم،اے ڈی آئی جی و ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید،پی ایس او محمد یوسف بھٹی،پی ایس عبدالقادر،ریڈر محمد نعیم،انسپکٹر سیکیورٹی رفاقت علی،انچارج آئی ٹی محمد حنیف شریک تھے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملتان ریجن میں دوماہ میں 65 جرائم پیشہ گروہ گرفتار کئے گئے 187 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا 28977836 روپے مالیت کی ریکوری کی گئی اس دوران 7 پولیس مقابلے ہوئےان مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک4 زخمی 3 گرفتار ہوئے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 764 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے 28 ہزار 579 گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئےمنشیات کے خلاف مہم میں 1671 کلوگرام افیون،566.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی 9 کلو 905 گرام ہیروئن،265.5 کلو گرام بھنگ بھی برآمد ہوئی 7671 لیٹر لاہن اور 30 ہزار800 بوتل شراب برآمد کی گئی۔

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ منشیات فروشی کو ہر صورت روکا جائے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے سزائیں دلائیں عوام میں احساس
تحفظ کو اجاگر کریںعوام کا تعاون حاصل کر کے معاشرتی و اخلاقی جرائم ختم کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button