Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جرائم کی شرح میں کمی کے لیے عوام کا تعاون بھی ناگزیر ہے: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان ستارہ امتیاز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے کوشاں ہے جرائم کی شرح میں کمی کے لیے عوام کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔ لیکن پولیس اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہرگز نہیں ۔
یہ بات انہوں نے چیمبر آف کامرس رحیم یار خان میں اپنے خطاب کے دوران کہی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ صادق آباد ماہی چوک کا واقعہ افسوسناک ہے۔
پولیس کچے میں اگلے روز آپریشن کا فیصلہ کر چکی تھی لیکن یہ سانحہ ہو گیا انہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز،پیٹرول پمپس مارکیٹوں،بینکوں میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز بھی رکھے جائیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ صادق آباد کو سیکیورٹی نقظہ نظر سے دو سب ڈویژن میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے کچہ میں آپریشن کے لیے تین بکتر بند گاڑیاں موجود ہیں جبکہ مزید ایک گاڑی بھی منگوائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صادق آباد کے شہریوں کی طرف سے ڈی ایس پی شہنشاہ چانڈیہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا جسے پورا کر دا گیا ، کچے میں آپریشن کے لیے سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس سمیت پولیس کے متعدد شعبوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے جبکہ کچہ کے بارے میں معلومات رکھنے والے ڈی ایس پیز کو بھی بلایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ماہی چوک واقعہ کے بارے میں خود لوگوں سے تفصیلات حاصل کررہا ہوں انڈھڑ گینگ کیوں آیا بروقت کارروائی کیوں نہ ہوئی تحقیقات کررہے ہیں ۔
تین صوبوں کی سرحدوں کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کا تعاون بھی درکار ہے اس کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کچہ کے علاقہ کی قریبی آبادی کے مکینوں کو اسلحہ لائسنس دینے کی سفارش کی ہے علاقہ میں کماد کی فصل بھی اپریشن میں روکاوٹ ہے یہ تین ماہ کماد کی فصل کی وجہ سے مشکل ہیں۔
لیکن حفاظتی امور پر بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اس لیے کوئی بہتر حکمت عملی بنا کر آپریشن کو کامیاب بنائیں گے۔
دریں اثناء کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے راجن پور کی چوکی دلکشا کا بھی معائنہ کیا اور وہاں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ راجن پور ضلع کے تھانہ سونمیانی کا بھی اچانک معائنہ کیا، اور اس دوران لطیف نامی بزرگ شہری نے اپنی بیوی کے ہمراہ پیش ہو کر شکایت کی کہ اس کے مخالفین نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا لیکن پولیس کارروائی سے گریزاں ہے ۔
جس پر کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے ایس ایچ او کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا جس پر بزرگ شہری نے اپنی شنوائی پر دعائیں دیں۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے تھانہ کی ابتر حالت زار کا بھی نوٹس لیا اور ڈی پی او راجن پور کو فوری طور پر تھانہ کے لیے ضروری فرنیچر اور دیگر سامان مہیا کرکے تھانہ کی حالت بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے رینجرز کے اعلی حکام سے بھی میٹنگ کی جس میں آپریشن کے حوالہ سے مختلف امور پر غور کیا گیا ۔
ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک،سٹاف آفیسر ڈی ایس پی محمد رضوان خان بھی اس دوران ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button