Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جشن آزادی سپورٹس سیلیبریشن پروگرام کا اعلان

عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے جشن آزادی 14 اگست 2021 کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس سیلیبریشن پروگرام کا اعلان کردیا ۔
جس کے مطابق 13 اگست 2021 بروز جمعۃ المبارک دن تین بجے ملتان گرین اور ملتان وائٹ کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ ملتان کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں کھیلا جائے گا۔13 اگست2021 کو ہی ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں واقع فٹ بال گراؤنڈ میں فٹبال کا ایک میچ شام چار بجے کھیلا جائے گا۔
اس موقع پر پاکستان کے قیام کی سالگرہ کی نسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
چودہ اگست کو قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جگمگاتی روشنیوں میں رات ساڑھے آٹھ بجے پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی علی شہزاد ڈپٹی کمشنر ملتان ہونگے ۔
16 اگست کو صبح دس بجے سپورٹس جمنیزیم ملتان میں انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کھیلی جائے گی ، جس میں بوائز اور گرلز کے میچز منعقد کیے جائیں گے ۔
16اگست کو ہی شام پانچ بجے باسکٹ بال ارینا ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ملتان وائٹ اور ملتان گرین کے درمیان جشن آزادی سیلیبریشن باسکٹ بال میچ کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button