Breaking NewsNationalتازہ ترین
جشن آزادی پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر خطرناک جھولوں پر پابندی

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے جشن آزادی پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر خطرناک جھولوں پر پابندی لگادی ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ انسانی جان کیلئے خطرہ کا باعث جھولوں کو مکمل انسپکشن کے بغیر چلنے نہیں دینگے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے جھولوں کی انسپکشن کرائی جائے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی اے،پی ایچ اے اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری محرم الحرام کے تقدس کے پیشِ نظر جشن آزادی پر سرگرمیاں محدود رکھیں اور پارکس و دیگر عوامی مقامات پر کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔



















