Breaking NewsNationalتازہ ترین
جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث محکمہ صحت پنجاب کا ملازم گرفتار

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث اپنے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم عبدالرحمان شہریوں سے 4ہزار روپے رشوت لیکر جعلی انٹریاں کرتا تھا۔
محکمہ صحت پنجاب نے لاہور ایکسپو سنٹر سے شہریوں کی ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
عبدالرحمان محکمہ صحت میں درجہ چہارم کا ملازم ہے۔



















