Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جمشید دستی بھی زکریا یونیورسٹی کے احتجاجی ڈیلی ویجز ملازمین کے سنگ،عید کے بعد تحریک چلانے کا اعلان

زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز سابق رکن اسمبلی جمشید دستی ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے دھرنے میں پہنچ گئے۔

اس موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو عید تک کی مہلت ہے عید کے بعد ملازمین کو حق نہ ملا تو تحریک چلائی جائے گی۔

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈ ر سینیٹر سید یوسف رضاگیلانی نے بھی عید کے بعد ملازمین کے دھرنے میں آنے کی یقین دہانی کرائی ہے اورکہا کہ ملتان کے ملازمین کو حق دلاکررہیں گے۔

علاوہ ازیں ملازمین نے گزشتہ صبح بھی تمام دفتری امور کابائیکاٹ کیا اور کمروں کو تالے لگادئے، کریش ہال سارا دن احتجاجی نعروں سے گونجتا رہا ۔

اس موقع پرملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک صفدر حسین اور رانا مدثر کا کہنا تھا کہ ہمار ی جدوجہد 16روز میں  داخل ہوگئی، جب تک حق نہیں ملے گا پڑتال جاری رہے گی، عید کے بعد احتجاج میں شدت لائی جائے گی اور ملازمین کے اہل خانہ بھی اس احتجاج میں شریک ہوںگے۔

جبکہ سینئر سیاستدانوں نے بھی ہماری حمایت کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے اب انتظامیہ نے سوچنا ہے کہ وہ امن کے ساتھ حق دیتی ہے یا ملازمین کو پرتشدد احتجاج پر مجبور کرتی ہے ملازمین اب اپنا حق لیکر رہیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button