Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جمعۃ الوداع اور رمضان المبارک کی ستائیسویں کی شب پر خصوصی حفاظتی اقدامات ، پولیس کے ڈیوٹیاں لگ گئیں

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ریجن بھر کے پولیس سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعۃ الوداع اور رمضان المبارک کی ستائیسویں کی شب پر خصوصی حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ عوام کی صحت کے بارے میں بھی فکر مند ہے اور اس حوالہ سے بھر پور مہم کے ذریعے عوام کو آگہی بھی دی جا رہی ہے تاہم عوام اپنی صحت کے حوالہ سے حکومتی تشویش کو نظر انداز کررہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے عوام کی صحت کے حوالہ سے حکومتی اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں کے خلاف کارروائی کریں ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی آگہی کے لیے عوام میں ترغیبی مہم کے طور پر ماسک تقسیم کئے جائیں اور عوام کو بتایا جائے کہ ماسک کا درست استعمال کرتے ہوئے ناک اور منہ ڈھانپ کر سماجی فاصلہ قائم کریں ، انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور ملازمین بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔

سید خرم علی نے کہا کہ بازاروں اور بڑے تجارتی مراکز پر سادہ لباس میں پولیس تعینات کی جائے جو حفاظتی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی کے لیے رپورٹ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button