Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنسی ہراسگی: ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) میپکو کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان جبری ریٹائر

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے سٹاف کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والے ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) میپکو کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان محمد علی کو سروس سے جبری ریٹائر کر دیا ہے۔
انتظامیہ کو میپکو کمپیوٹرسنٹر رحیم یار خان کے خواتین سٹاف کی جانب سے ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان محمد علی کے خلاف کام کرنے والی جگہ پر خواتین ورکرز کو جنسی ہراس کرنے کی تحریری درخواست دی گئی تھی ، جس پر ایڈیشنل منیجر کو معطل کرکے آپریشن سرکل رحیم یار خان اٹیچ کیا گیا تھا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔
تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے ایکٹ 2010ء کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) میپکو کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان محمد علی کو سروس سے جبری ریٹائر کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button