Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے دفاتر میں ای فائلنگ سسٹم کےلئے کوشیش تیز

جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے دفتری امور میں ای فائلنگ سسٹم لانے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سیکرٹری زراعت ساوتھ پنجاب کی صدارت میں منعقد منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری رانا رضوان قدیر،ڈپٹی سیکرٹری خزانہ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران شریک ہوئے، جبکہ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ساوتھ پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ زراعت میں ای فائلنگ سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
سیکرٹری زراعت ساوتھ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے یوئے کہا کہ تمام ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹس میں ای فائلنگ سسٹم مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر دفتری امور میں برق رفتاری لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ آفس کے امور میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔
سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کہا کہ فنانس کے امور نمٹانے کے لئے ای فائلنگ کے علاوہ دستاویزات کی ہارڈ کاپی کا ہونا ضروری ہے تاکہ آڈٹ کے معاملات نمٹانے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایڈیشنل سیکرٹری رانا رضوان قدیر نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈیٹا محفوظ بنانے کے لئے سسٹم میں آرکائیو فولڈر کا اضافہ کرے، اور ای فائلنگ سسٹم تک رسائی کو سہل بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ای فائلنگ کے لئے ٹائم لائن مقرر کی جائے تاکہ کوئی بھی کیس تاخیر کا شکار نہ ہو۔اس کے علاوہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہر سیکشن کے لئے سسٹم کا علیحدہ نظام متعارف کرائے۔
اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹس میں سپرنٹنڈنٹس کی نئی آسامیاں پیدا کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button