Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی پنجاب فٹ بال ٹرافی کیلئے محمد صدیق بھٹی ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ کے کنوینئر مقرر

شاہین فٹ بال کلب ڈیرہ غازی خان کے صدر محمد صدیق بھٹی کو خانیوال میں ہونیوالے جنوبی پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے ڈیرہ ڈسٹرکٹ ٹرائلز کا کنوینئر بنادیا گیا ، اور محمد صدیق بھٹی نے بحیثیت کنوینئر ڈیرہ ڈسٹرکٹ کیلئے ٹرائلز کی تاریخ ، مقام اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔
جس کے مطابق یہ ٹرائلز 25جولائی کو شاہین منی فٹ بال سٹیڈیم میں شام 4بجے منعقد ہوں گے۔
سلیکشن کمیٹی انٹرنیشنل فٹ بالر پرویز رمضان اور محمود کھتران پر مشتمل ہو گی۔
ٹرائلز میں شرکت کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ کے فٹ بالرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button