Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جنوبی پنجاب میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے احکامات

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفراقبال اعوان نے جنوبی پنجاب میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیے۔
کارروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ بھی طلب کرلی، وہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس آفس میں پولیس افسران کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
ایڈیشنل آئی جی کی زیرصدارت پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آر پی او خرم علی شاہ، سی پی او منیر مسعود مارتھ اور ایس ایس پی آپریشنز نے شرکت کی۔
جنوبی پنجاب کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی ویڈیو لنک سے شرکت کی ، جنوبی پنجاب میں جرائم کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،جبکہ اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئےگئے۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ نوجوانوں کو منشیات کی تباہ کاریوں سے بچانا ہماری زمہ داری ہے۔ سائلین کو امداد فراہم کرنا پولیس کا اولین فرض ہے پولیس افسران خود تھانوں کا سرپرائز وزٹ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button