جنوبی پنجاب کا پہلا انسٹی ٹیوٹ آ ف صوفی ازم بنانے کی منظوری،27کروڑ روپے خرچ ہوں گے
انسٹی ٹیوٹ زکریا یونیورسٹی میں بنے گا

جنوبی پنجاب کا پہلا انسٹی ٹیوٹ آ ف صوفی ازم بنانے کی منظوری،27کروڑ روپے خرچ ہوں گے
انسٹی ٹیوٹ زکریا یونیورسٹی میں بنے گا، ایچ ای سی نے منظوری دے دی، ڈاکٹر شوکت ملک نے پراجیکٹ تیار کیا تھا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس خطے کی اہمیت کے مدنظر اور اسلام کے ساتھ لگائو،صوفیانہ کلام کے حوالے سے ریسرچ کےلئے انسٹی ٹیوٹ آف صوفی ازم کی منظوری دے دی گئی ۔
جنوبی پنجاب کے واحد د انسٹی ٹیوٹ کے لئے حکومت پاکستان وزارت تعلیم اور ایچ ای سی نے 27 کروڑ روپے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
اس میں بی ایس سی،ایم ایس سی پی ایچ ڈی ہوا کرے گی اس انسٹی ٹیوٹ کی فزیبیلیٹی رپورٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے تیار کی تھی ۔
اس انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے ویڈیو لنک میٹنگ ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور کنڈی،پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کے علاوہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،وزارت تعلیم پاکستان اور پلاننگ کمیشن کے افسران موجود تھے۔
ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کے مطابق انسٹی ٹیوٹ میں تونسہ شریف،اوچشریف و دیگر گدی نشینوں کو شامل کیا جائیگا۔
خطے اور پنجاب میں صوفی ازم کو پروان چڑھایا جائے گا۔عید کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف صوفی ازم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔


















