Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے تعلیمی شعبے کے لیے 2564 ملین روپےمختص

ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد انصر سیال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے تعلیمی شعبے کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے، رواں مالی سال کے دوران 2564 ملین روپے کی لاگت سے سکولز ایجوکیشن کی 59 ترقیاتی سکیموں اور پروجیکٹس پر عملی کام شروع کیا جائے گا، وہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق اور ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) طاہرہ پروین سمیت ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، بہاول پور، بہاول نگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ اورراجن پور کے سی ای اوز ایجوکیشن نے شرکت کی۔
ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 24 سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، جبکہ 532 خطرناک بلڈنگز کے حامل سکولوں کی تعمیرومرمت اور اضافی کلاس رومز کے منصوبوں پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا، انہوں نے اجلاس میں افسران پرزور دیا کہ سکولز ایجوکیشن کے جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button