Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جوان طلبہ میں کاروبار شروع کرنے کا رحجان دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے :پروفیسر آصف یاسین

زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے نوجوان طلبہ میں کاروبار شروع کرنے کا رحجان دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے ، سمیڈا کا اشتراک اس رحجان کو فروغ دینے کیلئے کارگر ثابت ہوگا۔
وہ ڈیپارٹمنٹ آف کامرس بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں انٹرپرینیورشپ کو کیرئر کے طور پر کیسے اپنایا جائے پر سمیڈا اور یوتھ ایمپلائی ابیلٹی نیٹ ورک کے تعاون سے سیمینار میں خطاب کررہے تھے ،جس میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین نے کہا کہ ہم نے ڈیپارٹمنٹ میں بطور خاص بی ایس انٹرپینیورشپ پروگرام سٹارٹ کروایا ہے جس کا ماخذ ی یہی ہے کہ اسٹوڈنٹس کو کاروبار کی طرف ا رجحان ڈیولپ کیا جاسکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمیڈا اور یوتھ ایمپلائی ایبیلٹی نیٹ ورک کے اشتراک سے نئی حکمت عملی پر تیزی سے کام کر رہے ہیں جس انٹرپرنیور شپ کی ڈگری کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں کاروباری مہارت کو ڈیولپ کیا جائے گا۔
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کامرس نے پہلی بار اس ڈگری کی اہمیت کے پیش نظر پنجاب میں یہ پروگرام متعارف کروایا ہے۔
شہزادمرتضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرپرنیورشپ کو اکنامک ڈولپمنٹ کیلئے فروغ دینا بہت ضروری ہے ، اور اس سلسلے میں ایک روزہ سیمینا رمنعقد کیا گیا ۔
سیمینار کے افتتاح میں چئرمین شعبہ کامرس پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف اختر نے انٹرپرینئرشپ کی افادیت اور پاکستان کی اکانومی کے حوالے سے خطاب کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button