Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جیلوں میں 14 اگست کو پرچم کشائی اور 10 محرم کو جلوس اور مجالس منعقد کرانے کافیصلہ

محرم الحرام اوریوم آزادی کے موقع پرجیل ملازمین ڈیوٹیوں پرموجود رہیں گے، چھٹیاں کینسل کردی گئیں۔
چودہ اگست کوجیلوں میں پرچم کشائی کی تقریب جبکہ محرم الحرام میں جلوس اور مجالس کی تقریبات منعقد کروانے کاحکم دے دیا گیا۔
محرم الحرام اورچودہ اگست کے موقع پرجیل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ، اور ہفتہ وار چھٹی کے موقع پر افسران کوبھی جیلوں میں رہنے کاحکم جاری کردیا گیا ۔
آئی جی جیل مرزاشاہد سلیم بیگ نے جیلوں میں 14 اگست کے موقع پرخصوصی تقریبات کےانعقاد کاحکم دیتے ہوئے مراسلہ بھجوایا ہے کہ تمام جیلوں میں تقریبات میں فنڈزکی عدم موجودگی پرمخیرحضرات سے مٹھائیاں منگوا کرقیدیوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محرم الحرام میں جیل کے اندرمجالس اورجلوس کےلئے اہتمام کیا جائے۔محرم الحرام کےدوران سیکیورٹی اقدامات کے لئے20بیس اہلکاروں پرمشتمل ریزرو فورس بنائی جائے۔مجلس اورجلوس سپرنٹنڈنٹس وڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی نگرانی میں کروائی جائیں۔جیلوں میں تقریبات کے دوران کورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کروایا جائے۔آئی جی جیل نے اقدامات کےلئے تمام جیلوں میں مراسلہ جاری کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button