Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

حارث سہیل کی انجری کنٹرول نہ ہوسکی، پریکٹس سیشن سے چھٹی مل گئی

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ابھی بھی اپنی دائیں ٹانگ میں درد محسوس کررہے ہیں، لہٰذا وہ 5 سے 6 جولائی تک ڈربی میں شیڈول آخری دونوں پریکٹس سیشنز میں شرکت نہیں کریں گے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین نے اسی انجری کی وجہ سے ڈربی میں کھیلے گئے دونوں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
حارث سہیل کے ری ہیب کا آغاز ہوچکا ہے تاہم ان کا ایم آرآئی اسکین 6 جولائی کو کارڈف میں ہوگا، جس کا جائزہ لینے کے بعد ہی ان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کےمابین تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی کو کارڈف سے ہوگا۔
قومی کرکٹ اسکواڈ 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button