حضرت بہا ءالدین زکریا ملتانی ؒ کا سالانہ عرس مبارک : دوسرے روز وزیر خارجہ و سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کی مزار پر حاضری

شیخ الاسلام حضرت غوث بہاءالدین زکریا سہروردی ملتانی ؒکے 782ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز نماز فجر کے بعد درگاہ شریف میں قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا۔
جن میں تلاوت کلام مجید درود شریف ‘ درود تاج اور ختم خواجگان پڑھا گیا۔
جبکہ 11 بجے دن دربار کے سجادہ نشین اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے مزار پر حاضری دی , اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
قبل ازیں انہوں نے ملتان میں مصروف دن گزارا ، وہ سابق یوسی چیئرمین 43 ملک ناصر بھٹہ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ملک ناصر بھٹہ کے داماد کی ناگہانی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔ پی ٹی آئی کارکن ملک جاوید بھٹہ جانباز کے سسر کی فاتحہ خوانی کے لئے گئے۔
ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے بھائی پرویز اختر انصاری کی عیاد ت کی ۔ دنیا نیوز کے بیورو چیف نعمان خان بابر کی بھابی کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے ۔
یوسی 50 ممتاز آبا دمیں سابق ناظم شیخ سلیم کی رہائش گاہ پر استقبالیہ میں شرکت کی۔


















