Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت نے عید سے قبل عوام کی قربانی کردی: کرامت شیخ

پاک سر زمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار وں نے عید الاضحیٰ سے قبل آ ٹا، گھی ،چینی ،پٹرولیم مصنوعات اورایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کئی گنا اضافہ کرکے 22 کروڑ غریب عوام کی قربانی کردی، ایسے حالات تو آمریت کے دور میں بھی پیدا نہیں ہوئے آئے ، جو بدترین حالات جمہوری حکومت کے دور میں پیدا ہوئے ہیں، اور ابھی پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی جی اور اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں مزید اضافے کی شنید سنائی دی جا رہی ہے۔
اگر یہی حالات رہے تو گھر گھر خود کشیوں اور خود سوزیوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، حکومت ایسے حالات پیدا نہ کرے کہ غریب دو تو ایک طرف ایک وقت کے نوالہ کو بھی ترس جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 100دنوں میں الگ صوبہ جنو بی پنجاب بنانے کا ودہ کیا لیکن آج تین سال گزرنے کے باوجود سیکریٹریٹ تک نہ بن سکا ہے، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے رکھا، اربوں روپے کا بجٹ واپس چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک تا اٹھارہ تک کے سرکاری ملازمین و پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں صرف دس فی صد اضافہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کریں یا بچوں کو پڑھائیں یا پھر بیماری کی حالت میں مہنگا علاج معالجہ کرائیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 30فی صد اضافہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button